21 فروری 2012 - 20:30

افغانستان کادارالحکومت کابل امریکہ مردہ باد اور صہیونی ریاست مردہ باد کےنعروں سےگونج اٹھا۔

ابنا: افغانستان کےسیکڑوں لوگوں نے مشرقی کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکہ مردہ باد ، صہیونی ریاست مردہ باد ، اور امریکہ و  صہیونی ریاست مسلمانوں کی دشمن ہے کےنعرے لگائے اورامریکی فوجیوں کےہاتھوں اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کی ۔

مشرقی کابل سمیت کابل کےدوسرےعلاقوں میں بھی امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کرتےہوئے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔

کل بھی بگرام میں غیرملکی فوجیوں کےغیرانسانی اوراسلام دشمن حرکتوں کےخلاف مظاہرے ہوئےتھے۔

افغان صدرحامد کرزئي نے بھی کل امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کی تھی اورحقائق معلوم کرنےکےلئےایک کمیشن تشکیل دینےکااعلان کیاتھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے بھی امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کےعقائد کی توہین ، علاقے اوردنیا بھر کےمسلمانوں کےمذہبی عقائد اورثقافت کےبارےمیں افغانستان میں تعینات غیرملکی قابضوں کی غلط سوچ کانتیجہ ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بھی افغانستان میں غاصب امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کئےجانےکی مذمت کی ہے۔

جرمن نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان نے منگل کےدن ایک بیان جاری کرکے افغانستان میں کچہ امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتےہوئے اعلان کیاہے کہ امریکی فوجیوں کایہ اقدام دنیا بھر کےایک ارب سےزیادہ مسلمانوں کی توہین ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتےہوئےاس کو قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے ۔

افغانستان کےامور میں اقوام متحدہ کےنمائندے کوبیس نے ایک بیان جاری کرکےاس اقدام کی مذمت کی اور اس کےذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

یاد رہے پیر کےدن افغانستان ميں دو امریکی فوجیوں نے نیٹو کےفوجیوں کےساتھ قرآن کریم کی کئی جلدیں نذرآتش کرديں جس کےبا‏عث مسلمانوں بالخصوص افغان عوام میں شدیدغصہ پایاجاتاہے۔ .........

/169